کچے کے ڈاکوؤں نے 13 مزدوروں کو اغوا کرلیا، پولیس 24 گھنٹے بعد بھی بازیابی میں ناکام

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے 13 مزدوروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے جن میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغویوں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کے پی حکومت گرانے کو چیلنج، پی ٹی آئی کا بانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

تفصیلات کے مطابق مغوی تمام افراد ایک باغ میں مزدوری کر رہے تھے جنہیں رحیم یار خان کے علاقے سون میانی اور بھونگ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ سی سی ڈی تھانے میں باغ کے ٹھیکیدار عبد الکریم کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے مزدوروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات جس تھانے کی حدود میں ہوئی ہے، اس کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے انٹیلی جنس ڈویژن، علاقائی پولیس ٹیمیں اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والے مزدوروں میں رشید احمد، وسیم احمد، ندیم احمد، صدام حسین، گل حسن، بلال، حنیف، ندیم، کاشف، ماجد، عمیر، شاہ میر اور تنویر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ دنوں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق کیا تھا، تاہم زمینی حقائق کے مطابق ڈاکو تاحال سرگرم ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا شدگان کی فوری بازیابی کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کیے جائیں اور علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا جائے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کچے کے ڈاکوؤں نے 13 مزدوروں کو اغوا کرلیا، پولیس 24 گھنٹے بعد بھی بازیابی میں ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!