یکم جولائی سے بجلی سستی، نیپرا نے فی یونٹ ٹیرف میں 1.15 روپے کمی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے تحت بیشتر صارفین کو ریلیف ملے گا۔

کچے کے ڈاکوؤں نے 13 مزدوروں کو اغوا کرلیا، پولیس 24 گھنٹے بعد بھی بازیابی میں ناکام

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق نیپرا نے گزشتہ روز بجلی کے بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد تمام صارفین — بشمول کے الیکٹرک — کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق:

  • لائف لائن صارفین (50 اور 100 یونٹ تک ماہانہ استعمال والے) کے ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ پہلے کی طرح 3.95 اور 7.74 روپے فی یونٹ پر برقرار رہیں گے۔

  • پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک استعمال پر نیا ٹیرف 10.54 روپے اور 200 یونٹ تک 13.01 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

  • نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز میں بھی فی یونٹ بجلی 1.15 روپے سستی کی گئی ہے۔

  • کمرشل صارفین کے لیے نیا اوسط ٹیرف 45.43 روپے فی یونٹ مقرر ہوا ہے۔

  • جنرل سروسز کے لیے نیا نرخ 43.17 روپے فی یونٹ ہوگا۔

  • صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا نیا اوسط نرخ 33.48 روپے فی یونٹ طے پایا ہے۔

  • بلک بجلی صارفین کے لیے نیا ٹیرف 41.76 روپے جبکہ

  • زرعی صارفین کے لیے نیا نرخ 30.75 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیپرا کا یہ اقدام مہنگائی سے پریشان عوام اور کاروباری طبقے کے لیے وقتی ریلیف کا باعث بنے گا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!