مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تبدیلی کی بابرکت اور روح پرور تقریب منعقد ہو گی، جس میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان عقیدت سے شریکِ دعا ہوں گے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

غلافِ کعبہ کی تیاری میں 200 سے زائد ماہر کاریگر شریک رہے، جنہوں نے 11 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد کسوہ کو مکمل کیا۔ غلاف کا وزن 1415 کلوگرام ہے جس میں 1000 کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا گیا۔

اس عظیم غلاف پر 120 کلو سونے اور 100 کلو چاندی کے دھاگوں سے قرآن پاک کی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی، جو اس کے روحانی اور جمالیاتی حسن کو مزید نکھارتی ہے۔

غلافِ کعبہ کو چار بڑے ٹکڑوں کے علاوہ 47 درمیانے اور چھوٹے حصوں میں تیار کیا گیا ہے، جو اسلامی فنونِ دستکاری کی بے مثال مثال ہے۔

یہ تقریب پوری امت مسلمہ کے لیے ایک روحانی پیغام کی حیثیت رکھتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو منور کرتی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!