خیبرپختونخوا بجٹ منظوری پر تحریک انصاف میں اختلافات علی امین گنڈاپور کا مائنس ون سازش کا الزام

خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیر کی شب صوبائی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، تاہم بجٹ منظوری کے عمل پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ اپوزیشن نے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک نہ لینے پر بجٹ منظوری کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
راولپنڈی میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا آرمی چیف سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بجٹ کی منظوری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ 22 جون کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہ بھی ہو سکے تو بجٹ منظوری کو آخری حد تک لے جایا جائے گا تاکہ ممکنہ بحران روکا جا سکے، اس کے باوجود بجٹ کی منظوری جلد بازی میں کی گئی۔

سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بھی بجٹ منظوری کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اپنا ہاؤس آرڈر میں رکھنے کی ضرورت ہے، غلط طریقے سے معاملہ ڈیل کرنے سے عمران خان اور پارٹی کو نقصان ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس عجلت میں بلایا گیا اور کئی اہم رہنماؤں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں گورنر راج کی سازش ہو رہی تھی، کچھ عناصر ’مائنس ون‘ مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیر کو صوبائی حکومت کے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف، جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، نے بھی کہا کہ عمران خان نے بجٹ کی منظوری پر رضامندی ظاہر کی اور بجٹ نہ منظور ہونے کی صورت میں سنگین آئینی بحران پیدا ہو سکتا تھا۔

تاہم تیمور جھگڑا نے بیرسٹر سیف پر طنز کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہر کسی کو بیرسٹر سیف کا ماسک پہن کر اڈیالہ جیل جانا چاہیے، ممکن ہے اس سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔‘‘

62 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا بجٹ منظوری پر تحریک انصاف میں اختلافات علی امین گنڈاپور کا مائنس ون سازش کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!