پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ فوجی حکام سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
بجٹ منظوری روکنے کی سازش ناکام علی امین گنڈا پور عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا
اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر معیز عباس شاہ نے بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی بلند روایات قائم کیں اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان وطن پر نچھاور کی۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم شہداء کے قرض دار ہیں اور ان کا خون اس قوم کے استحکام کی بنیاد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز عباس شاہ کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔
