کشمور پولیس اور رینجرز کا کندھکوٹ و غوثپور میں سرچ آپریشن 4 مشتبہ افراد گرفتار

کشمور (اسٹاف رپورٹر) کشمور پولیس اور رینجرز نے کندھکوٹ اور غوثپور میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، جس میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی واضح ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری بھرپور مہم کا حصہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں مختلف مذاہب و سماجی حلقوں سے ملاقات قومی اتحاد و یکجہتی پر زور

آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو نے کی، جب کہ اس میں پولیس، رینجرز، ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ اور ایس ایچ او غوثپور شریک تھے۔

کارروائی کے دوران تمام ہوٹلز کی مکمل چیکنگ کی گئی اور تلاش ایپ کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی فوری نشاندہی کی گئی۔ مجموعی طور پر 140 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ زیر حراست مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 06 22 at 4.56.31 PM

69 / 100 SEO Score

One thought on “کشمور پولیس اور رینجرز کا کندھکوٹ و غوثپور میں سرچ آپریشن 4 مشتبہ افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!