کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلہ ہلاک 3 ملزمان کی شناخت اور سنگین مجرمانہ ریکارڈ منظر عام پر

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے 3 ملزمان کی شناخت اور ان کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔
کشمور پولیس اور رینجرز کا کندھکوٹ و غوثپور میں سرچ آپریشن 4 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں دو مختلف پولیس مقابلوں کے بعد ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت جمیل احمد ولد گل محمد، رحیم ولد محمد زمان اور اختر ولد محمد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق تینوں ملزمان متعدد بار ڈکیتی، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے تھے اور جیل کی ہوا کھا چکے تھے۔

ملزم جمیل احمد کے خلاف مقدمات:

13/D اسلحہ ایکٹ، پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت شرافی گوٹھ، ڈفینس، کے آئی اے اور شاہ فیصل کے تھانوں میں 13 سے زائد مقدمات درج تھے۔

ملزم رحیم کے خلاف مقدمات:

ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت شرافی گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن، ملیر کینٹ، شاہ لطیف اور سکھن تھانوں میں 6 مقدمات درج تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلہ ہلاک 3 ملزمان کی شناخت اور سنگین مجرمانہ ریکارڈ منظر عام پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!