اسرائیلی دھمکی پر خامنہ ای کا قوم کے نام پیغام، ایران کے بیلسٹک حملے میں 150 صیہونی زخمی

تہران/یروشلم: ایران کے تازہ بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیل میں شدید بوکھلاہٹ پھیل گئی ہے، جہاں کم از کم 150 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ایرانی حملوں نے اسرائیل کے حساس فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں کئی اہم عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔

ایرانی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گالانٹ اور اسرائیلی وزیر کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "خامنہ ای کو ختم کرنا اسرائیل کے جنگی اہداف میں شامل ہے۔”

اس جارحانہ بیان کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پر ہیبت طاری رکھیں اور خوف کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر قوم متحد رہی تو دنیا کی کوئی طاقت اسے مرعوب نہیں کر سکتی۔”

یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کیا گیا، جس میں خامنہ ای نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا:
"فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب اور حکمت والا ہے۔”
ساتھ ہی انہوں نے لکھا: "اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور ایران کو عظیم فتح سے ضرور نوازے گا۔”

ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔ روسی میڈیا کے مطابق تل ابیب اسٹاک ایکسچینج سمیت کئی اہم عمارتیں خالی کرا لی گئیں جبکہ اسپتالوں، مارکیٹوں اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کی ریسکیو سروس ‘میگن ڈیوڈ آڈوم’ نے زخمیوں کی تعداد 126 بتائی ہے، تاہم غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایرانی حملے اور اسرائیلی دھمکیوں کے اس تناظر میں خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

FotoJet 2025 06 19T191904.440 635x380 1

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!