ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر شیرشاہ کے علاقے بلوچ پاڑہ میں واقع پنکھا ہوٹل کے عقب میں قائم ایک خفیہ گٹکا و ماوا فیکٹری پر پولیس نے کامیاب کارروائی کی، جس کے دوران مضر صحت اشیاء، بھاری مقدار میں چھالیہ، چونا، تمباکو، اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کاوشیں رنگ لائیں ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح
چھاپہ ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر ممتاز ملک کی قیادت میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، تاہم چھاپے کے دوران مرکزی ملزم عمر فاروق ولد محمد عالم موقع سے چھت کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پکڑی گئی فیکٹری مذکورہ ملزم کی ملکیت ہے اور یہاں مضر صحت گٹکا و ماوا کی تیاری کا غیر قانونی دھندہ جاری تھا۔ کارخانے سے برآمد ہونے والے مواد کی تفصیل درج ذیل ہے:
33 پیکٹ مصالحہ پاؤڈر/تمباکو (وزن تقریباً 30 کلو)
27 بوریاں سوکھی چھالیہ (وزن تقریباً 310.5 کلوگرام)
1 بوری چونا (تقریباً 18 کلوگرام)
6 بوریاں گیلی چھالیہ (وزن تقریباً 150 کلوگرام)
150 تیار شدہ پڑیاں گٹکا/ماوا (وزن تقریباً 11.4 کلوگرام)
دیگر سامان: خالی ڈرم، ٹب، بالٹیاں، ربڑ بینڈز، خالی ریپر (17 کلو)
مزید تلاشی کے دوران فیکٹری سے 30 بور کا غیر قانونی پستول بمعہ لوڈ میگزین بھی برآمد ہوا۔
پولیس نے ملزم عمر فاروق کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کر کے مزید چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
