پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ایران اسرائیل تنازع، پاک بھارت کشیدگی، انسداد دہشتگردی، اور باہمی تجارتی و دفاعی تعاون سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء اور اسلحہ برآمد مرکزی ملزم فرار
ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے، جب کہ فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جس پر امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی کوششوں کو خطے کے امن کے لیے "فیصلہ کن” قرار دیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تجارتی معاہدوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، انرجی، کرپٹو کرنسی، مائنز و منرلز اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے امریکی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر صدر ٹرمپ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ ملاقات جو ایک گھنٹہ طے تھی، دو گھنٹے تک جاری رہی۔
ترجمان پاک فوج نے اس ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا، جو امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر مبنی ہے۔
