ایرانی افواج نے آپریشن "وعدۂ صادق سوم” کے گیارہویں مرحلے کے دوران اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس جوابی کارروائی میں اسرائیل کے اہم عسکری اڈے اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران اسرائیل کشیدگی پر عالمی برادری کردار ادا کرے غزہ میں اسرائیلی مظالم ناقابلِ برداشت ہیں وزیراعظم شہباز شریف
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فضائی دفاع نے اسرائیلی فضائیہ کا جدید جاسوس ڈرون مار گرایا، جو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم کہا ہے کہ اس سے کسی خفیہ معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ نہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ "فتح میزائل” اسرائیل کی فضائی حدود میں مکمل طور پر داخل ہوچکے ہیں اور اسرائیلی ایئرڈیفنس سسٹم ان میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب اور اس کے مضافات خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دشمن کے 28 طیاروں کو کامیابی سے روکا، شناخت کیا اور مار گرایا گیا، جن میں ’ہرمیس‘ جاسوس ڈرون بھی شامل ہے۔
یہ حملے ان ایرانی شہریوں، ایٹمی سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز کی شہادت کا ردعمل ہیں، جو اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اسرائیل نے ایرانی میزائل حملوں کی فضائی کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
