ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین وارننگ، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی تنصیبات پر حملے سے باز رہنے کی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا پر حملہ ہوا تو امریکی افواج کی پوری طاقت ایران پر ایسے انداز میں نازل ہوگی جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال؛ پاکستان نے امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کر دیے

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ ایران پر ہونے والے حالیہ حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے غیر معمولی انداز میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ با آسانی کروا سکتا ہے، تاکہ اس خونریز تنازعے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ادھر امریکی صدر نے ہفتے کے روز اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی فوج کے 250ویں یومِ تاسیس پر ایک عظیم فوجی پریڈ کی میزبانی کی، جس میں ٹینک، جنگی طیارے اور فوجی دستے شریک ہوئے۔

پریڈ کے دوران ٹرمپ نے امریکا کو دنیا کا سب سے مقبول ملک قرار دیا اور امریکی فوج کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری فوج لڑتی ہے، لڑتی ہے، لڑتی ہے… اور جیتتی ہے، جیتتی ہے، جیتتی ہے!”

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو چیلنج کرنے والا کوئی بھی دشمن مکمل شکست سے دوچار ہوگا۔ ٹرمپ کا یہ طاقتور خطاب ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا مشرقِ وسطیٰ میں ایران-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ مداخلت کے دہانے پر کھڑا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے دشمنوں کو بار بار یہ سیکھنا پڑا ہے کہ اگر وہ امریکی عوام کو دھمکائیں گے، تو امریکی فوج ان تک ضرور پہنچے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین وارننگ، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!