ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 69 رنز درکار، آسٹریلیا مشکلات میں

لارڈز (اسپورٹس ڈیسک) — آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے صرف 69 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باؤما کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی شاندار بیٹنگ سے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے کے قریب لے آئے ہیں۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز 207 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف ملا۔ اس ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 102 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان باؤما بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 143 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری قائم ہو چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین وارننگ، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش

آسٹریلوی بولرز، جو پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کو 138 رنز پر آل آؤٹ کر چکے تھے، دوسری اننگز میں اب تک خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ مچل اسٹارک نے اب تک دونوں وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جنوبی افریقی باؤلرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ دوسری اننگز میں کگیسو ربادا نے 4، لنگی نگیڈی نے 3، جبکہ مارکو جانسن، ویان ملڈر اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مچل اسٹارک نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے۔

قبل ازیں، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پروٹیز کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پیٹ کمنز نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ اس کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل ہو گا۔ دوسری جانب، آسٹریلیا اس بار مسلسل دوسرا ٹیسٹ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 69 رنز درکار، آسٹریلیا مشکلات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!