پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعرات کے روز غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1,517 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,25,870 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز میں انڈیکس نے 1,25,000 اور 1,26,000 کی دو نفسیاتی حدیں عبور کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔
سندھ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ کی عدم ادائیگی سیسی میں 5 کروڑ کی جعلی ادائیگیاں بے نقاب
PSX کی ویب سائٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 466 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں 299 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 158 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، اور 9 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں نے آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیبل و الیکٹریکل گڈز، کیمیکل، اور کمرشل بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا رجحان دکھایا، جو مارکیٹ کی تیزی کا سبب بنے۔
یہ تیزی بدھ کو پیش کیے گئے مثبت بجٹ کے اثرات کا تسلسل ہے، جب مارکیٹ نے ایک دن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا اور پہلی بار 1,24,000 پوائنٹس کی حد عبور کی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی ان چند تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے، جو نئے سرمایہ کاروں اور ملکی معیشت میں بحالی کے آثار کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
