ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ہائی الرٹ سفارتی اور فوجی عملے کا انخلا شروع

امریکا نے اسرائیل کے ممکنہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین، کویت اور عراق سے غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
Thursday, 12th June 2025

رپورٹس کے مطابق، پینٹاگون نے خطے میں تعینات فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کے انخلا کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ، مشرقی یورپ اور شمالی افریقہ میں امریکی سفارتخانوں کو ایمرجنسی ایکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران پر امریکا کی منظوری کے بغیر حملہ کر سکتا ہے، جس سے نہ صرف سفارتی کوششیں متاثر ہوں گی بلکہ ایران کی جانب سے امریکی مفادات پر جوابی حملوں کا بھی خطرہ ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید کھوتے جا رہے ہیں اور ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔

اس تناظر میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں اپنی حاضری ملتوی کر دی ہے۔

عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر مجوزہ مذاکرات بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں، تاہم امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے متوقع ملاقات اب بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ہائی الرٹ سفارتی اور فوجی عملے کا انخلا شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!