حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں ملک بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کر دیا ہے، جس میں سندھ اور بلوچستان کو نمایاں ترجیح دی گئی ہے۔
ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ہائی الرٹ سفارتی اور فوجی عملے کا انخلا شروع
دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی کے تحت سندھ اور بلوچستان میں 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے، جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے لیے 30 ہزار 530 کنکشنز کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
موجودہ مالی سال 2024-25 میں نئے گیس کنکشنز کا ہدف 68 ہزار 990 تھا، تاہم نظرثانی کے بعد یہ ہدف صرف 20 ہزار 61 کنکشنز تک محدود ہو گیا ہے۔ اب حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 96 ہزار 209 اضافی کنکشنز کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ اقدامات گھریلو صارفین کو سہولت دینے اور توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومتی منصوبے کا حصہ ہیں۔
