ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور سرگرم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں تھانہ بوزدار وڈا اور تھانہ پیروسن کی پولیس ٹیموں نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پر زور
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران جاگیرانی، عبدالشکور جاگیرانی اور عبدالغفار لاشاری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے:
500 گرام چرس
214 نشہ آور سوپاریاں
پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
کارروائیوں کے بعد متعلقہ تھانوں میں حسبِ ضابطہ مقدمات درج کر لیے گئے:
FIR نمبر 39/2025 بجرم 8 گٹکا ایکٹ تھانہ بوزدار وڈا
FIR نمبر 41/2025 بجرم 9/B CNSA تھانہ بوزدار وڈا
FIR نمبر 173/2025 بجرم 23(1)(a) اسلحہ ایکٹ تھانہ پیروسن
ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
