صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پر زور

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کی جیلوں میں اصلاحات اور سہولیات کی بہتری کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں، سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
گڈاپ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ملیر جیل ایکسٹینشن پروجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

علی حسن زرداری نے جیل انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی کہ قیدیوں کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کو آسان بنایا جائے، خاص طور پر خواتین قیدیوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی اہلکار کے خلاف بدسلوکی یا بدانتظامی کی شکایت ملی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ قیدیوں کو معیاری اور صاف کھانا فراہم کیا جائے۔

بعد ازاں، انہوں نے جیل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور مشینری کا معائنہ بھی کیا اور مریض قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!