ڈاکس پولیس کی کارروائی مچھر کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو عادی ملزمان گرفتار اسلحہ موبائلز اور موٹرسائیکل برآمد

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر تھانہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاکر پلیہ مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو عادی جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خیرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 3 ملزمان گرفتار چرس گٹکا اور اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان کی شناخت:

اختر زیب ولد انور

کامران ولد نواز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوا:

ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین

دو عدد موبائل فونز

ایک پرس

بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یہ سامان 03 جون 2025 کو تھانہ ڈاکس کی حدود جانتا واڑھہ میں یوسف خان نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 303/2025 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جب کہ ان کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی نگرانی اور مخبر خاص کی اطلاع پر کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈاکس پولیس کی کارروائی مچھر کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو عادی ملزمان گرفتار اسلحہ موبائلز اور موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!