گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقیوم، عبدالقدیر اور نزیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ناقص کارکردگی پر افسران کو وارننگ ایس ایس پی فرخ رضا
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل بمعہ ایمونیشن، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان تھانہ گڈاپ سٹی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
برآمد شدہ اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ AVLC حکام سے چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے تاکہ مزید مقدمات سامنے آ سکیں۔
گڈاپ سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
