ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایسٹ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی تمام رنگ و نسل کی نمائندہ جماعت ہے بھٹو کا فلسفہ نسل در نسل جاری رہے گا نثار کھوڑو
اجلاس میں افسرانِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں گٹکا، ماوا، منشیات فروشوں، اور شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کو بھی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ نے ناقص کارکردگی پر بعض افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی میں فوری بہتری لائی جائے، بصورت دیگر محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
میٹنگ میں واضح کیا گیا کہ اگر کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار مذکورہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

