پیپلز پارٹی تمام رنگ و نسل کی نمائندہ جماعت ہے بھٹو کا فلسفہ نسل در نسل جاری رہے گا نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک ایسی جمہوری و سماجی جماعت ہے جو ہر رنگ، نسل، زبان اور مذہب کے عوام کی نمائندہ ہے، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ آج بھی نسل در نسل جاری ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کی کارروائی ایک دن میں 830 گاڑیاں ضبط قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں

وہ گزشتہ شب راجپوت سپریم کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ بھٹو نے یہ پارٹی کسی ایک گروہ کے لیے نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے بنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں نے پارٹی کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ آج بھی بلاول بھٹو اسی فلسفے کو لے کر پاکستان کو جوڑنے اور مضبوط کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی افواج پاکستان کی عزت کرتی ہے، امن کی خواہاں ہے اور ہر اس جماعت کی قدر کرتی ہے جو ملک کو یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

تقریب سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو، رانا شوکت، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، صدر راجپوت سپریم کونسل رانا محمد احسان، جنرل سیکریٹری رانا شمشاد سمیت کئی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پیپلز پارٹی کی خدمت کی سیاست اور راجپوت برادری کی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب میں زور دیا گیا کہ راجپوت برادری ملک کی سب سے بڑی اور محب وطن برادری ہے جو ہر وقت ملک کے دفاع اور ترقی کے لیے تیار ہے۔

تقریب کے آخر میں ڈپٹی میئر سلمان مراد نے راجپوت سپریم کونسل کی جانب سے تمام برادریوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!