کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک قوانین کے نفاذ کی مہم کے تحت 10 جون 2025 سے اب تک 830 گاڑیاں (زیادہ تر موٹر سائیکلیں) ضبط کر لی گئی ہیں۔ یہ کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کی گئی۔
تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں بڑی رعایت، 6 لاکھ سالانہ آمدن پر زیرو ٹیکس برقرار
ضبط کی گئی گاڑیوں کی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں:
نمبر پلیٹس کا نہ ہونا یا غیر معیاری / فینسی پلیٹس کا استعمال
گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا
ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا
ہیلمٹ نہ پہننا (موٹر سائیکل سوار اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے)
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو یاد دہانی کروائی ہے کہ سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے درج ذیل چیزیں لازمی ہیں:
مؤثر رجسٹریشن
سرکاری معیار و سائز کی نمبر پلیٹس
مؤثر ڈرائیونگ لائسنس
ہیلمٹ (سوار اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے)
ترجمان کے مطابق، یہ سخت کارروائیاں مستقبل قریب میں متعارف ہونے والے مکمل خودکار e-ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کے نفاذ کی تیاری کا حصہ ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں تاکہ نہ صرف خود کو جرمانوں سے بچا سکیں بلکہ سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی جان کی سلامتی بھی یقینی بنا سکیں۔
