آصفہ بھٹو زرداری کی ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت خواتین پر تشدد کے بڑھتے رجحان پر اظہارِ تشویش

رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد رجحانات کا افسوسناک مظہر قرار دیا ہے۔
کورنگی میں شہری پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار وائرل ویڈیو پر پولیس کی فوری کارروائی

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ثناء یوسف کا قتل محض ایک مجرمانہ واقعہ نہیں بلکہ ایک "ناں” کہنے کی سزا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ثناء کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور ایک روشن مستقبل کی تلاش کا پورا حق حاصل تھا، اور اس کے ساتھ ہونے والا سلوک ہم سب کے لیے باعثِ شرم ہے۔

بی بی آصفہ نے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور دیگر غمزدہ افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مقتولہ کی سوشل میڈیا موجودگی پر کی جانے والی کردار کشی پر بھی شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
"کوئی تصویر، کوئی ویڈیو، کوئی موبائل ایپ کبھی بھی کسی کے قتل کا جواز نہیں بن سکتی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو لڑکیوں کے قتل کا جواز بنانا نہ صرف خطرناک بلکہ غیر انسانی رویہ ہے۔
"اگر ٹک ٹاک ثناء یوسف کا جرم تھا، تو کیا پاکستان کی کروڑوں لڑکیاں خطرے میں ہیں؟” — انہوں نے سوال اٹھایا۔

بی بی آصفہ نے خواتین کے خلاف مردانہ برتری پر مبنی سوچ کو "دقیانوسی اور ظالمانہ” قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے رویوں کو روایات کے نام پر مزید برداشت نہ کیا جائے۔

انہوں نے اپنی والدہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف سیاسی لیڈر ہی نہیں، بلکہ ایک سماجی رہنما بھی تھیں جنہوں نے لاکھوں عورتوں کے لیے راستے کھولے۔
"آج ہم پر لازم ہے کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے ورثے کو زندہ رکھیں اور ثناء یوسف جیسی بیٹیوں کے خوابوں کی حفاظت کریں۔”

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک کی تمام لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ:
"آپ کو خواب دیکھنے، بات کرنے اور بے خوف زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔ اگر ہم متحد رہے تو ایک ایسا پاکستان ممکن ہے جہاں بیٹیوں کو اُن کی موت پر نہیں بلکہ اُن کی زندگی پر سراہا جائے گا۔”

63 / 100 SEO Score

One thought on “آصفہ بھٹو زرداری کی ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت خواتین پر تشدد کے بڑھتے رجحان پر اظہارِ تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!