کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں واقع سوک سینٹر میں ایک شہری پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص شہری کو ہتھوڑی، لاتوں اور گھونسوں سے مار رہا تھا۔ ویڈیو نے عوامی غم و غصے کو ہوا دی اور واقعے کی فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔
علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل کراچی کا سرپرائز دورہ قیدیوں سے ملاقات اور سہولیات کا جائزہ
ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ پولیس نے جلدی کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت امان ولد ندیم کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اسے مزید تحقیقات کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
