عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک مؤثر، جامع اور متحرک پلان کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس کی قیادت میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کی۔ تین دن جاری رہنے والے اس مثالی صفائی پلان نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا اور انتظامی طور پر ایک نیا معیار قائم کیا۔
کراچی میں اٹلی کا نیشنل ڈے شاندار انداز میں منایا گیا
میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہا:
"قربانی کے دنوں میں صفائی سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے، لیکن ہم نے دن رات محنت، مشینری کے بہتر استعمال اور باہمی تعاون سے سکھر کو ایک صاف اور منظم شہر کے طور پر پیش کیا۔”
نمایاں نکات:
ایمرجنسی پلان پر خود نگرانی:
میئر سکھر نے شہر بھر میں صفائی کے عمل کی ذاتی نگرانی کی، جس سے ہر یونین کونسل میں بروقت کلیکشن اور جراثیم کش اقدامات یقینی بنائے گئے۔
وسعت یافتہ افرادی قوت:
– 300 سے زائد مستقل سینٹری ورکرز دو شفٹوں میں متحرک
– 250 اضافی ورکرز کی تعیناتی اہم مقامات پر
جدید مشینری کا بھرپور استعمال:
50 سے زائد گاڑیاں، لوڈر رکشے، ٹریکٹر ٹرالیاں، اور 148 مشینیں (SSWMB، SWMC) دن رات کام پر مامور رہیں۔
شہری سہولیات:
– 15,000 سے زائد بیگز کی تقسیم
– ہر یونین کونسل میں کلیکشن پوائنٹس اور 11 کیمپ دفاتر
– چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے
– ہیلپ لائن سروس فعال
کارکردگی کا تخمینہ:
– کل کلیکشن: 3,600 ٹن فضلہ
– پہلے دن: 1,100 ٹن سے زائد فضلہ کلیکٹ
– آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل صفائی کا ہدف
میئر نے اہلِ سکھر کے تعاون، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ٹیم ورک کو اس کامیابی کا اصل محرک قرار دیا اور یقین دہانی کروائی کہ سکھر کو صاف، سرسبز اور ماڈرن شہر بنانے کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

