اٹلی کا نیشنل ڈے کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں نہایت پروقار انداز میں منایا گیا، جس کی میزبانی اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے کی۔
پرتگال نے اسپین کو پنالٹی پر شکست دے کر دوسری بار نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
تقریب میں پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، متعدد وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، سفارتکار، بیوروکریٹس اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و اٹلی کے درمیان مستحکم تعلقات، بالخصوص اقتصادی اور تجارتی میدان میں بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔
تقریب کی خاص بات اٹلی سے آئے معروف اطالوی شیف ونسینزو ڈی لیزو کی جانب سے نیپلز کے روایتی کھانوں کی پیشکش تھی، جسے مہمانوں نے بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ اطالوی کافی ‘Illy’، اصل اطالوی گیلٹو اور پنیر بھی مہمانوں کو پیش کیا گیا۔
تقریب میں ایمریٹس ایئرلائنس اور اٹلی کے قونصلیٹ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی بھی اطلاع دی گئی۔
آخر میں، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ نے لکی ڈرا میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب شرکاء کو تحائف پیش کیے، جس سے تقریب کا اختتام خوشگوار انداز میں ہوا۔

