کراچی کے علاقے جہاں آباد میں ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران 6 مختلف اقسام کی ایم پی فائیو رائفلز، کلاشنکوفیں اور دیگر جدید اسلحہ پولیس نے برآمد کیا۔
آپریشن کے دوران مزید کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں جن میں:
-
20 مسروقہ موٹر سائیکلیں
-
2 کلو آئس
-
1 کلو ہیروئن
-
اور دیگر منشیات شامل ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جہاں آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرچنگ کا عمل تاحال جاری ہے، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو مکمل طور پر بے نقاب اور گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور مستقبل میں مزید کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

