ڈسٹرکٹ سٹی کراچی میں وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ایس ایس پی سٹی آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی: سی آئی اے کی دو الگ کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش گرفتار
اجلاس کی صدارت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی، جبکہ ایس پی سٹی، ایس پی لیاری، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں اعلیٰ افسران کی جانب سے یہ واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ:
-
عادی اور پیشہ ور گٹکا/ماوا و منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
-
چھوٹے اور بڑے سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے۔
-
کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کے ملزمان سے تعلق یا معاونت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
-
ایسے افسران و اہلکاروں کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں رکھی جائے گی۔
-
کارروائیوں میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی سٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ یہ آپریشن صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے تاکہ شہر سے گٹکا، ماوا اور منشیات کا قلع قمع کیا جا سکے۔
