ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس شہری سندھ کیلئے اربوں کے ترقیاتی پیکجز کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت بہادرآباد مرکز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی، حق پرست سینیٹرز اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔”
شرافی گوٹھ حادثہ: اسسٹنٹ پروفیسر کی ہلاکت، زخمی کی مدد نہ کرنا افسوسناک، آئی جی سندھ

اجلاس میں شہری سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ آئندہ سال کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج دیئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کے نمائندگان عوامی مسائل کے حل کیلئے مقررہ ڈیوٹی شیڈول کے مطابق بہادرآباد مرکز میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے زور دیا کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندگان عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کی خدمت کو ترجیح دیں اور وفاقی شیڈو بجٹ کے حوالے سے بھی مثبت تجاویز دیں۔

اجلاس میں انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق، کہف الورٰی، فرقان اطیب سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

WhatsApp Image 2025 06 01 at 11.43.07 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 11.43.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 11.43.08 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 11.43.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 11.43.09 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس شہری سندھ کیلئے اربوں کے ترقیاتی پیکجز کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!