کشکول توڑیں عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں شاداب رضا نقشبندی کا حکومت سے مطالبہ

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشکول توڑ کر معاشی خودمختاری اور عوام کو بجٹ میں حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس شہری سندھ کیلئے اربوں کے ترقیاتی پیکجز کا اعلان

مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ IMF کی شرائط پر مبنی بجٹ نہیں بلکہ عوام دوست بجٹ ہونا چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ بجٹ کی تشکیل میں آئینی، جمہوری اور اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے روزگاری کا خاتمہ، ٹیکس میں کمی، اور نوجوان نسل کو ڈیجیٹل ترقی کے مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتی ہے۔

شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام اکائیوں پر مشتمل کل جماعتی معاشی کانفرنس بلائے تاکہ مشترکہ پالیسی کے ذریعے ملک کو مسائل سے نکالا جا سکے۔ پاکستان سنی تحریک ہر مثبت اقدام میں حکومت کا ساتھ دے گی، مگر عوام پر ظلم اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کشکول توڑیں عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں شاداب رضا نقشبندی کا حکومت سے مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!