جنرل انیل چوہان کے انکشافات سے بھارتی دفاعی حکمت عملی پر سوالات، کانگریس نے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان کے حالیہ انکشافات نے "آپریشن سندور” سے متعلق مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر کڑی تنقید اور سیاسی ہلچل کو جنم دے دیا ہے۔ جنرل چوہان نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے گئے، تاہم بعد میں حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک بنگلہ دیش تعلقات کو فروغ دینے پر زور، کرکٹرز سے سیاست نہ کرنے کی اپیل

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے آپریشن کی حقیقی صورتِ حال عوام سے چھپائی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے اور قوم کو سچائی سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی دی ہے تاکہ دفاعی تیاریوں اور حکومتی فیصلوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

ملکارجن کھڑگے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی امریکا کی مداخلت پر ہوئی تو یہ بھارتی خودمختاری کے لیے خطرناک نظیر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا مودی حکومت نے امریکہ کے دباؤ پر جنگ بندی قبول کی؟ اور اگر ایسا ہوا تو عوام کو کیوں اندھیرے میں رکھا گیا؟

حکومت کی جانب سے جنرل چوہان کے انکشافات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا گیا، البتہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تفصیلات قومی سلامتی کے تحت رکھی گئی ہیں اور ان پر مناسب وقت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے پر وضاحت نہ دی تو اس سے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ دفاعی پالیسی میں شفافیت اور حکومت کی جوابدہی کے حوالے سے یہ ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “جنرل انیل چوہان کے انکشافات سے بھارتی دفاعی حکمت عملی پر سوالات، کانگریس نے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!