صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک بنگلہ دیش تعلقات کو فروغ دینے پر زور، کرکٹرز سے سیاست نہ کرنے کی اپیل

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں پاک-بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک تھے۔

شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار

صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے مصافحہ کیا اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو بطور ’سفیر‘ پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل علیحدگی کے دکھ سے ناواقف ہے لیکن ہمیں مل کر اس درد کا مداوا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگالی قوم ایک زمانے میں خطے کی امیر ترین قوم تھی، اور اب دونوں ممالک کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

صدر زرداری نے کہا کہ کھیل دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور نوجوان نسل کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بنگلہ دیش ایک کامیاب ملک کے طور پر دنیا میں جانا جاتا ہے اور پاکستان کی طرح وہ بھی وسائل سے مالامال ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اپنی گفتگو کے دوران صدر مملکت نے مسکراتے ہوئے کرکٹرز سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا، ’’سیاست ہمارے لیے چھوڑ دیں، ہم جیلوں میں جا سکتے ہیں، 14 سال جیل کاٹ سکتے ہیں، آپ لوگ نہیں۔‘‘

صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا یہ دور ہے اور وہ ان کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں۔ اختتام پر انہوں نے بنگالی زبان میں خیرمقدمی کلمات کہے۔

تقریب کے آخر میں صدر مملکت نے بنگلہ دیشی آفیشلز کو یادگاری تحائف دیے جبکہ چیئرمین پی سی بی نے انہیں قومی ٹیم کی ’نمبر 1‘ جرسی پیش کی۔

2596 3308 e1748774671482 2596 1 3308 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک بنگلہ دیش تعلقات کو فروغ دینے پر زور، کرکٹرز سے سیاست نہ کرنے کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!