کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، چند گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے ایک بار پھر قیمتی جانیں لے لیں۔ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابان نشاط پر ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والے موٹرسائیکل سوار مرتضیٰ کو ٹکر ماری، جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

کلفٹن تین تلوار کے قریب ایک اور حادثے میں کار کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ اس کیس میں بھی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔

جام صادق پل اور کارساز کے مقامات پر بھی دو الگ حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز بھی موٹروے ایم 9 پر ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک مرد سمیت دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ٹریلر قبضے میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، چند گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!