زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے لانڈھی میں واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

کراچی میں سی آئی اے کی تین بڑی کارروائیاں، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور اسٹریٹ کرمنل گرفتار

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر کے کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عمر ولد ایوب اور ندیم ولد جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل (نمبر KOJ-0886) برآمد کی گئی، جو تھانہ صدر کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے اور ان سے مزید وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!