ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری — 400 سے زائد ملزمان گرفتار، جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ماہ مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی قیادت میں اسٹریٹ کرائم، منشیات، گٹکا ماوا، اغوا، اور قتل سمیت مختلف جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، چند گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق

1. دوران ڈکیتی قتل کیس حل:
شاہراہِ نور جہاں اور گلشن اقبال کے دو مختلف مقدمات میں ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس مقابلوں میں گرفتار کیا گیا، ایک ملزم ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار۔

2. ‘زاہد ماما گینگ’ کا خاتمہ:
12 مئی کو بیکری و دودھ کی دکانیں لوٹنے والے زاہد ماما گینگ کے پانچ کارندے زخمی حالت میں گرفتار، گینگ لیڈر بھی شامل۔

3. جعلی سی ٹی ڈی اہلکاروں کا گینگ گرفتار:
اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ پکڑا گیا، مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، گاڑی اور اسلحہ برآمد۔

4. 24 پولیس مقابلے:
ماہ مئی میں 24 پولیس مقابلے، 1 ملزم ہلاک، 30 زخمی حالت میں گرفتار، 19 بلاضرب گرفتار، 37 پستول اور 92 راؤنڈز برآمد۔

5. اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں:
ناجائز اسلحہ رکھنے پر 76 مقدمات درج، 74 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، 74 پستول اور 185 گولیاں برآمد۔

6. منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن:
81 مقدمات، 160 منشیات فروش گرفتار، 14 کلو چرس، 132 گرام ہیروئن، 761 گرام آئس، 117 شراب کی بوتلیں برآمد۔

7. گٹکا ماوا کے خلاف بھرپور آپریشن:
92 مقدمات، 115 گرفتاریاں، 8655 پیکٹ گٹکا، 928 کلو چھالیہ، 42 کلو تمباکو، 62 کلو چونا، 11 کلو کتھا برآمد، 12 فیکٹریاں سیل۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری — 400 سے زائد ملزمان گرفتار، جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!