سندھ کابینہ نے صوبے میں منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی نارکوٹکس کورٹس قائم کرنے کی منظوری دی

کراچی: سندھ کابینہ نے پورے صوبے میں منشیات کے مقدمات کی فوری اور مؤثر سماعت کے لیے خصوصی نارکوٹکس کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کے منٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

سندھ کے 12 اضلاع میں 77 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ، حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن میں منصوبوں پر مالی اعانت جاری

فی الوقت یہ کورٹس ایڈیشنل سیشن ججز کی سربراہی میں عارضی انتظام کے تحت کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر قانون سے فوری رابطہ کرے تاکہ اس معاملے کو تیز کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے ججز کی عمر کو 65 سال مقرر کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ ججز کو توسیع دینے کا اختیار حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔ مزید برآں، وزیر قانون اور وزیر ایکسائز سے کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی نارکوٹکس کورٹس کے قیام کے لیے تجاویز سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

تاہم، سندھ کابینہ نے خصوصی نارکوٹکس کورٹس کے قیام کا حتمی فیصلہ اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کابینہ نے صوبے میں منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی نارکوٹکس کورٹس قائم کرنے کی منظوری دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!