سندھ کے 12 اضلاع میں 77 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ، حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن میں منصوبوں پر مالی اعانت جاری

کراچی: سندھ کے 12 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص بجٹ کا 77 فیصد خرچ کیا جاچکا ہے، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔ حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن کے کل 1665 منصوبوں پر اب ایک چوتھائی رقم خرچ ہونی باقی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے میرٹ پر مستقل سی ای او کی تعیناتی کا حکم دے دیا

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع اور نوابشاہ ڈویژن کے 3 اضلاع کے لیے ترقیاتی بجٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی ضلعی ڈپٹی کمشنرز کرتے ہیں جو ان منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بناتے ہیں۔

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں کل 1182 منصوبے جبکہ نوابشاہ ڈویژن کے 3 اضلاع میں 483 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ حیدرآباد ڈویژن کے لیے 70 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے محکمہ خزانہ نے 70 ارب 30 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ اب تک یہاں 53 ارب 65 کروڑ روپے یعنی 68 فیصد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

نوابشاہ ڈویژن کے 3 اضلاع کے لیے 26 ارب 93 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا، جس میں سے محکمہ خزانہ نے 23 ارب 58 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں، اور 18 ارب 42 کروڑ روپے یعنی 78 فیصد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کے 12 اضلاع میں 77 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ، حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن میں منصوبوں پر مالی اعانت جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!