کراچی: چنکی منکی کے سامنے واقع سی ویو اپارٹمنٹ کے باہر برقی تاروں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ایک ایمبولینس اور دو فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
سندھ کابینہ نے صوبے میں منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی نارکوٹکس کورٹس قائم کرنے کی منظوری دی
ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جب کہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔