بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ شہداء کی نمازِ جنازہ میں سول اور عسکری حکام سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، جہاں پاکستان زندہ باد کے نعروں اور غم و غصے کے جذبات نے ماحول کو بوجھل کر دیا۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروش گرفتار، دوسرا ملزم فرار

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جبکہ جنازے کی امامت حافظ عبدالرؤف نے کروائی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور دشمن کے ناپاک ارادوں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بھارت کو دن کے اجالے میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جذباتی مناظر کے دوران شرکاء نے افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

ذرائع کے مطابق قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر مسجد کے ساتھ واقع ایک کمرے میں سو رہے تھے کہ بھارتی حملے کا نشانہ بنے۔ حملے میں مسجد بھی مکمل طور پر شہید ہو گئی۔ قاری عبدالمالک امام، خالد مؤذن اور مدثر مسجد کے خادم تھے، تینوں افراد ایک ہی کمرے میں شہید ہوئے۔

شہداء کی میتیں نمازِ جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!