اسرائیل اور مودی حکومت کا گٹھ جوڑ منظرعام پر: کشمیر میں جنگی جنون کو بڑھانے کی کوشش

سری نگر: (ویب ڈیسک) فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم و ستم کے بعد، اسرائیل کا مودی حکومت کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پہلگام حملے کے پیچھے بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانے کا مقصد تھا، اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے، 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسٹمز انفورسمنٹ کی کامیاب کارروائی، 14 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں اور ان کی سری نگر میں موجودگی انتہائی تشویش ناک ہے۔ ان کا مقبوضہ کشمیر میں آنا پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری کے لیے ہو سکتا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں، جس کے تحت کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل اور مودی کا یہ گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!