کراچی سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے کے فور منصوبے کے انٹیک پوائنٹ ٹھٹہ سمیت واٹر کارپوریشن کی اہم تنصیبات چلیا ریگولیٹر، گجو ریگولیٹر، گھارو پمپ ہاؤس اور گھارو فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا اور پانی کی فراہمی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
غزہ: اسرائیلی بمباری سے الاہلی ہسپتال مکمل تباہ، انسانی بحران سنگین تر
اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان، پی ڈی کے فور (واپڈا) عامر مغل، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر ای اینڈ ایم جمیل انصاری، قربان مگسی، اقبال پلیجو اور اظہر اقبال قاضی سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران چیف انجینئر بلک نے بلک واٹر ٹرانسمیشن سسٹم پر جبکہ چیف انجینئر ای اینڈ ایم نے بلک پمپنگ اسٹیشنز، فلٹر پلانٹس اور آبی ذخائر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سی ای او واٹر کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینجھر-گجو کینال کی ڈی سلٹنگ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہر کو تمام بلک پمپنگ اسٹیشنز سے بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے سسٹم میں بہتری لانا ضروری ہے۔
پی ڈی کے فور (واپڈا) نے بتایا کہ منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی کام جلد مکمل کر لیا جائے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ دورے شہر میں پانی کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

