کراچی میں حساس اداروں کا جعلی افسر گرفتار جعل سازی، نوسربازی اور بلیک میلنگ میں ملوث، بھاری دستاویزات برآمد

کراچی پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی سے ایک جعل ساز ملزم عبد الحق کو گرفتار کر لیا ہے، جو خود کو حساس اداروں اور پولیس کا افسر ظاہر کر کے عوام کو دھوکہ دینے میں ملوث تھا۔
غزہ: اسرائیلی بمباری سے الاہلی ہسپتال مکمل تباہ، انسانی بحران سنگین تر

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ گولیاں، مختلف محکموں کے جعلی کارڈز، اور تین مختلف ناموں سے بنے ہوئے جعلی نادرا شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔ مزید یہ کہ حساس اداروں، پولیس اور سرکاری دفاتر کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز، ویزے، پاسپورٹس، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، پولیس تصدیق نامے، بینک اکاؤنٹس اور اسٹیٹمنٹس بھی اس کے قبضے سے ملے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم شہریوں کو معروف ہوٹلز میں بلا کر خود کو حساس اداروں یا پولیس کا اعلیٰ افسر ظاہر کرتا، اعتماد حاصل کرتا اور پھر نوکریوں کے جھانسے میں لا کر بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ جعلی ایف آئی آرز تیار کروا کر بلیک میلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی نمبرز اور غیر رجسٹرڈ سمز استعمال کرتا تھا اور چند دن بعد اپنا نمبر بدل لیتا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، واٹس ایپ نمبر، ہیلپ لائن یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں حساس اداروں کا جعلی افسر گرفتار جعل سازی، نوسربازی اور بلیک میلنگ میں ملوث، بھاری دستاویزات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!