آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب: ’’ملازمین کی ترقی سب سے بڑی ویلفیئر ہے

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں شعبہ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران، بشمول ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، آئی ٹی، فنانس، آپریشن، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور دیگر نے شرکت کی۔

کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کا پرامن احتجاج، 12 اپریل کو ڈمپرز اور ٹینکرز کی غفلت کے خلاف آواز بلند کی جائے گی: آفاق احمد

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کے 64 اسسٹنٹ رینک افسران کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سب سے بڑی ویلفیئر ملازمین کو ترقی دینا ہے، اور رینک میں اضافے کے ساتھ نہ صرف گریڈ بڑھتا ہے بلکہ تنخواہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جو موجودہ مہنگائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔”

غلام نبی میمن نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ملازمت میں دیانتداری اور ذمہ داری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ "ہمارا کام انسان اور انصاف سے جڑا ہوا ہے، ہم انصاف کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دیگر افسران کو بھی جلد از جلد ترقی دی جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سرکاری ملازم کو اپنی نوکری پوری ذمہ داری اور دیانتداری سے سرانجام دینی چاہیے، کیونکہ "آخرت میں ہر انسان کا احتساب اس کے عہدے کے مطابق ہوگا، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس نوکری میں شہید بھی ہوتے ہیں اور غازی بھی۔”

آئی جی سندھ نے کہا کہ بعض ملازمین تنخواہ کو ذمہ داری سے بچنے کا جواز بناتے ہیں، مگر اصل بات ضمیر کی تسلی اور نیت کی خلوص ہے۔ "آپ سب اس عمر میں ہیں جہاں اچھے اور برے میں تمیز بخوبی کر سکتے ہیں۔ اپنی محدود تنخواہ اور وسائل کے باوجود ایمانداری سے کام کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔”

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب: ’’ملازمین کی ترقی سب سے بڑی ویلفیئر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!