کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 تک پہنچ گئی

کراچی (تشکر نیوز) شہر قائد میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 256 ہو چکی ہے، جن میں ہیوی گاڑیوں، ڈمپرز، ٹرالرز اور بسوں کی ٹکر سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری اور معدنیات کے شعبے میں تعاون پر گفتگو

آج ہونے والے افسوسناک واقعے میں کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ایک ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار عدنان نامی شہری کو کچل دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ متوفی شہری عدنان ایک سیکیورٹی ادارے کا اہلکار تھا۔

کراچی میں گزشتہ 99 دنوں میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔ ان حادثات میں تیز رفتار ڈمپرز اور ٹرالرز شامل ہیں جنہوں نے متعدد شہریوں کی زندگیوں کو لقمہ اجل بنایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے 18 افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ واٹر ٹینکرز کے حادثات میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مزدا گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، اور چیختی چنگھاڑتی بسوں کی ٹکر سے 8 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

ان تمام حادثات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کو اموات کا سبب قرار دیا گیا ہے

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!