کراچی (تشکر نیوز) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم سے ایسٹر کے حوالے سے کراسچن برادری کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں سٹی کونسلر سیمیل نظیر، ٹاؤن کونسل مائینارٹی عامر روجر بھٹی اور دیگر شامل تھے۔
کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 تک پہنچ گئی
وفد نے ایسٹر اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ریلیف کی درخواست کی۔
طحہ سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ ایسٹر کے تہواروں پر کے الیکٹرک اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سولڈ ویسٹ ایسٹر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کام مکمل کر کے فراہم کرے گا۔
طحہ سلیم نے پولیس انتظامیہ کو ایسٹر کے پروگرامز کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسٹر کے تہوار کے موقع پر فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔
اس کے علاوہ، اینکروجمنٹ اور جلوسوں کی گزرگاہوں کو اسسٹنٹ کمشنرز کلئیر کرائیں گے۔

