بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

پی ٹی اے کا ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ، تصدیق لازمی قرار

زلزلے کا مرکز بارکھان سے 177.6 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عید کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!