چنئی: بھارت کا ریکارڈ اسکور، زمبابوے کو 72 رنز سے شکست

چنئی میں کھیلے گئے ICC Men’s T20 World Cup کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں India national cricket team نے Zimbabwe national cricket team کو 72 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی: سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر 80 فیصد قابو

زمبابوے کی ٹیم 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کی اننگز

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم بھارتی بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ چوکے اور چھکوں کی برسات کے ساتھ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 256 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر 17 چھکے لگائے۔
Sanju Samson نے 24، Abhishek Sharma نے 55، Ishan Kishan نے 38 اور کپتان Suryakumar Yadav نے 33 رنز اسکور کیے۔

اختتامی اوورز میں Hardik Pandya نے 23 گیندوں پر 53 رنز جبکہ Tilak Varma نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسکور کو 256 تک پہنچایا۔

یہ اسکور ٹورنامنٹ 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے۔ اس سے قبل 2007 میں Sri Lanka national cricket team نے Kenya national cricket team کے خلاف 260 رنز بنائے تھے، جو اب بھی ریکارڈ ہے۔

زمبابوے کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے اوپنر Brian Bennett نے 97 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان Sikandar Raza نے 31 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے Arshdeep Singh نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شکست کے بعد زمبابوے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جبکہ سپر 8 کے گروپ 1 سے South Africa national cricket team پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ اتوار کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “چنئی: بھارت کا ریکارڈ اسکور، زمبابوے کو 72 رنز سے شکست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!