آپریشن غضب للحق جاری، 274 طالبان اہلکار ہلاک، 400 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) — ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) Inter-Services Public Relations کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” کامیابی سے جاری ہے اور اب تک طالبان رجیم کے 274 اہلکار اور خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر: آپریشن “غضب للحق” میں 274 طالبان ہلاک، 400 سے زائد زخمی

پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ چکی ہیں۔ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور اے پی سیز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 فروری کی شب پاکستانی افواج نے سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد افغان طالبان نے 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی، تاہم پاک فوج نے تمام حملے پسپا کرتے ہوئے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں میں کور اور بٹالین ہیڈکوارٹرز، اسلحہ ڈپو اور دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے 12 جوان شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے، قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل، پکتیا اور قندھار میں اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹکس بیس شامل ہیں۔ ننگرہار میں بھی بڑا اسلحہ ڈپو تباہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پکتیا میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا گیا جبکہ انگور اڈہ، پکتیکا اور دیگر سرحدی علاقوں میں بھی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں داود پوسٹ تباہ کر دی گئی جبکہ چترال، باجوڑ، تیراہ، خیبر اور مہمند سیکٹرز میں دشمن کی چوکیاں نشانہ بنائی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور تمام ڈرونز بروقت کارروائی میں مار گرائے گئے۔

دوسری جانب افغان طالبان کی بلااشتعال شیلنگ کے نتیجے میں باجوڑ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے متاثر ہوئے۔ مارٹر گولے لگنے سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن غضب للحق جاری، 274 طالبان اہلکار ہلاک، 400 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!