ICC Men’s T20 World Cup کے سپر ایٹ مرحلے میں South Africa national cricket team نے West Indies cricket team کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی: بھارت کا ریکارڈ اسکور، زمبابوے کو 72 رنز سے شکست
بھارت کے شہر Ahmedabad میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے Romario Shepherd نے 50 جبکہ Jason Holder نے 49 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ جنوبی افریقا کی طرف سے Lungi Ngidi نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ Kagiso Rabada اور Corbin Bosch نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان Aiden Markram نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ Quinton de Kock نے 47 اور Ryan Rickelton نے 45 رنز اسکور کیے۔
اس کامیابی کے بعد گروپ ون میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
